Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پاکستان سپر لیگ کے دوسرے ایڈیشن کے فائنل میں پشاور زلمی کے ہاتھوں شکست کا بدلہ پی ایس ایل فور میں لے لیا۔ نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے گئے فائنل معرکے میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد نے ٹاس جیت کر ڈیرن سیمی الیون کو بیٹنگ کی دعوت دی۔ پشاور زلمی کا ٹاپ آرڈر مکمل طور پر ناکام ہو گیا۔ عمر امین کے علاوہ کوئی بھی کھلاڑی جم کر کھیلنے میں ناکام رہا۔
بائیں ہاتھ سے بیٹنگ کرنے والے عمر امین نے 38 رنز کی اننگز کھیلی۔ کامران اکمل 21، امام الحق 3، صہیب مقصود 20، نبی گل 9، کیرون پولارڈ 7، ڈیرن سیمی 18 اور وہاب ریاض 12 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ پشاور زلمی کی ٹیم نے مقررہ بیس اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 138 رنز بنائے۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے نوجوان فاسٹ بولر محمد حسنین نے چار اوورز میں 30 رنز دے کر تین شکار کیے۔
ہدف کے تعاقب میں کوئٹہ کو آغاز پر ہی بڑا جھٹکا لگ گیا جب شین واٹسن 7 رنز پر رن آؤٹ ہو گئے۔ اس کے بعد نوجوان بیٹسمین احسن علی نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے گلیڈی ایٹرز کو مشکل سے نکالا اور 25 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ اوپننگ بیٹسمین احمد شہزاد نے رائلی روسو کے ساتھ مل کر کوئٹہ کی پوزیشن کو مزید مضبوط بنایا اور ٹیم کو پی ایس ایل کا پہلا ٹائٹل جتوانے میں اہم کردار ادا۔
احمد شہزاد اور رائلی روسو نے تیسری وکٹ کی شراکت میں 73 رنز جوڑے۔ احمد شہزاد نے 58 رنز کی ناقابل شکست باری کھیلی جبکہ رائلی روسو نے ان کا بھرپور ساتھ دیتے ہوئے 39 رنز بنائے۔ پشاور زلمی کیجانب سے واحد وکٹ وہاب ریاض نے حاصل کی۔ فائنل مقابلے میں شاندار بولنگ پر محمد حسنین کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔