Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

مختلف کیٹیگریز میں پاکستان اسپورٹس ایوارڈ جیتنے والے افراد کے ناموں کا اعلان ہو گیا۔ کرِک اِن جِف نے منسلک زینب عباس کو سال کی بہترین میزبان کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔ سابق کرکٹر رمیز راجہ کو سال کا بہترین کمنٹیٹر قرار دیا گیا جبکہ رشید شکور کو جرنلسٹ آف دی ایئر قرار دیا گیا۔
قومی ویمن کرکٹ ٹیم ویسٹ انڈیز کے خلاف شاندار کارکردگی کی بدولت 'ٹیم آف دی ایئر' کا ایوارڈ لے اڑی۔ خواتین میں لوگوں کی پسند کا ایوارڈ ثناء میر جبکہ مردوں میں یہ ایوارڈ اسٹار آل راؤنڈر شاہد آفریدی نے اپنے نام کیا۔
اسپورٹس مین آف دی ایئر کا ایوارڈ ریسلر انعام بٹ جبکہ اسپورٹس ویمن کا ایوارڈ نرگس ہزارہ نے جیتا۔ لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ سابق اسکواش پلیئر جہانگیر خان کے نام رہا جنہوں نے لگاتار 555 میچز جیتنے کا عالمی ریکارڈ قائم کیا۔