ساؤتھ افریقہ کے سابق کپتان اے بی ڈویلیئرز نے رواں سال انگلینڈ میں والے ورلڈکپ کے لیے جن چار ٹیموں کو فیورٹ قرار دیا ہے اس میں ساؤتھ افریقہ شامل نہیں ہے۔ ساؤتھ افریقہ نے 2015 ورلڈکپ کا سیمی فائنل اے بی ڈویلیئرز کی قیادت میں کھیلا لیکن سنسنی خیز مقابلے میں نیوزی لینڈ کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
سابق ساؤتھی افریقی کپتان کے مطابق 2019 ورلڈکپ کے سیمی فائنل مرحلے کے لیے جو ٹیمیں کوالیفائی کریں گی ان میں آسٹریلیا، انگلینڈ، بھارت اور پاکستان شامل ہیں۔ انھوں نے بھارتی کپتان ویرات کوہلی کو ون ڈے کرکٹ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا۔
انھوں نے کہا کہ ورلڈکپ میں بہت سخت مقابلے ہوتے ہیں، میں نے تین ورلڈکپ کھیلے اور کوئی بھی ایونٹ کبھی آسان نہیں رہا۔ اے بی ڈویلیئرز نے مزید کہا کہ ساؤتھ افریقہ بھی یہ ورلڈکپ جیت سکتی ہے لیکن میں انھیں فیورٹ نہیں سمجھتا۔