Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

وزیراعظم پاکستان عمران خان ایک تقریب میں اعلان کر چکے ہیں کہ پی ایس ایل کے پانچویں ایڈیشن کے تمام میچز پاکستان میں کھیلے جائیں گے۔ پی ایس ایل فور کی اختتامی تقریب میں عوام سے مخاطب ہوتے ہوئے چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ نے بھی کہا کہ ان کی پوری کوشش ہو گی کہ اگلی پی ایس ایل مکمل طور پر پاکستان میں کرائی جائے۔
پی ایس ایل فور کا فائنل دیکھنے کے لیے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور بھی اسٹیڈیم پہنچے۔ اس موقع پر ڈی جی آئی ایس آر نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں کھیلوں کے میدان آباد ہو رہے ہیں اور وہ اللہ کے شکرگزار ہیں۔
میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ انھوں نے آئندہ پی ایس ایل کے میچز میرانشاہ، خیبرپختونخواہ اور مظفرآباد میں کرانے کے حوالے سے چیئرمین پی سی بی سے بات کی ہے۔ انھوں نے کہا کہ عوام نے ہماری سیکیورٹی فورسز کا بڑا ساتھ دیا اور انشاءاللہ ان کوششوں کو ریورس نہیں ہونے دیں گے۔