Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

پشاور زلمی پی ایس ایل فور کا فائنل ہار گئی مگر فرنچائز کے مالک جاوید آفریدی میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے خوش نظر آئے۔ جاوید آفریدی نے کہا کہ میری ٹیم فائنل ہار گئی مگر ہم خوش ہیں کہ پاکستان میں کرکٹ کے دروازے کھل گئے ہیں اور ہم کراچی کے لوگوں کو بہترین تفریح مہیا کرنے میں کامیاب رہے۔
انھوں نے کہا کہ ہماری ٹیم نے پورے ٹورنامنٹ میں اچھا کھیل پیش کیا اور اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے فائنل تک رسائی حاصل کی۔
آئندہ پوری پی ایس ایل پاکستان میں کرانے کے حوالے سے جاوید آفریدی نے کہا کہ عمران خان نے اعلان کیا کہ پوری پی ایس ایل اگلے سال پاکستان میں ہی کھیلی جائے گی تو اس اعلان کے بعد تمام اسٹیک ہولڈرز کو کراچی اور لاہور کے علاوہ بھی گراؤنڈز تیار کرنے پڑیں گے۔