Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

پاکستان سپر لیگ کے چوتھے سیزن کی فاتح ٹیم کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مالک ندیم عمر اپنی جیت پر خوشی سے پھولے نہیں سما رہے تھے۔ میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے ندیم عمر نے کہا کہ اس وقت میں دنیا کا سب سے خوش انسان ہوں۔ اس موقع پر انھوں نے کہا کہ میں اپنی فیلمی، اپنی ٹیم، کوئٹہ اور بلوچستان کے لیے بہت خوش ہوں۔
ندیم عمر نے مزید کہا کہ لوگ ہمیں 'چوکر' کہتے تھے مگر آج ہم نے جیت کر اسے غلط ثابت کر دکھایا۔ ندیم عمر نے شین واٹسن کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔
انھوں نے کہا کہ ڈریسنگ روم میں شین واٹسن کی موجودگی سے سب کو بہت مدد ملتی ہے اور جب گراؤنڈ میں بیٹھے شائقین 'واٹسن واٹسن' کی آوازین بلند کرتے ہیں تو اس سے دنیا کو پیغام ملتا ہے کہ پاکستان کرکٹ کے لیے محفوظ ملک ہے۔