Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

بیٹنگ ہمیشہ سے ہی پاکستان کرکٹ ٹیم کی مشکلات کا باعث رہی ہے۔ پاکستان نے زیادہ تر کامیابیاں بولرز کے بل بوتے پر حاصل کیں۔ پی ایس ایل کے چوتھے ایڈیشن میں بھی پاکستان کو اچھے بیٹسمین نہ مل سکے، ٹاپ تھری بلے بازوں میں دو غیرملکی اور پاکستانی بیٹسمین شامل ہے۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے شین واٹسن پہلے نمبر پر رہے جنہوں نے 12 میچوں میں 430 رنز بنائے اور پلیئر آف دی ٹورنامنٹ قرار پائے۔
کامران اکمل ابتدائی میچز میں تو آؤٹ آف فارم نظر آئے مگر انھوں نے آخر کے میچز میں زبردست کم بیک کیا۔ انھوں نے 13 میچز میں 3 نصف سنچریوں کی مدد سے 357 رنز اسکور کیے۔ اسلام آباد یونائیٹڈ کے کیمرون ڈیلپورٹ 12 میچز میں 355 رنز کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہے۔ کراچی کنگز کے کولن انگرام نے 344 رنز بنا کر چوتھی اور پشاور زلمی کے امام الحق نے 341 رنز بنا کر پانچویں پوزیشن حاصل کی۔