Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

پاکستان سپر لیگ کا چوتھا سیزن ختم ہو گیا اور پوری پی ایس ایل میں پاکستانی بولرز کا راج رہا۔ سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کرنے والے ٹاپ تین بولرز بھی پاکستانی ہی رہے جس میں حسن علی، فہیم اشرف اور وہاب ریاض شامل ہیں۔ پشاور زلمی کی نمائندگی کرتے ہوئے حسن علی نے 13 میچوں میں 25 کھلاڑی آؤٹ کیے جو کہ کسی بھی ایک پی ایس ایل سیزن کی سب سے زیادہ وکٹیں ہیں، 15 رنز کے عوض 4 وکٹیں ان کی بہترین بولنگ رہی۔
اس کے بعد دوسرے نمبر پر اسلام آباد یونائیٹڈ کے فہیم اشرف رہے جنہوں نے 12 میچوں میں 21 کھلاڑیوں کو پویلین بھیجا۔ انہوں نے لاہور قلندرز کے خلاف 19 رنز دے کر 6 کھلاڑیوں کو آؤٹ گیا۔ پشاور زلمی کے وہاب ریاض نے 13 میچوں میں 17 وکٹیں حاصل کیں اور تیسرے نمبر پر رہے۔ ان کی بہترین کارکردگی 17 رنز دے کر 3 وکٹیں رہیں۔ اس کے علاوہ پی ایس ایل نے محمد حسنین کی صورت میں پاکستان کو مستقبل کے لیے ایک فاسٹ بولر اور عمر خان کی صورت میں ایک اسپنر بھی دیا۔