پاکستان سپر لیگ کے چوتھے ایڈیشن سے سامنے آنے والے فاسٹ بولر محمد حسنین کو آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے سیریز کے لیے قومی اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے لیکن انھیں فوری طور پر پلئینگ الیون میں موقع نہیں دیا جائے گا۔ اپنے ایک انٹرویو میں سرفراز احمد نے کہا کہ محمد حسنین کو شاہین شاہ آفریدی کی طرح مستقبل کے لیے تیار کیا جائے گا، حسنین قومی کرکٹرز کے ساتھ رہ کر سیکھیں گے اور تجربہ حاصل کریں گے۔
انھوں نے کہا کہ موقع ملنے پر محمد حسنین کو کچھ میچز کھیلائے بھی جا سکتے ہیں۔ نوجوان فاسٹ بولر نے فائنل معرکے میں 30 رنز دے کر تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ محمد حسنین نے پی ایس ایل فور کے 7 میچز میں 12 کھلاڑیوں کو پولین واپسی کا راستہ دکھایا۔ عمر اکمل کے حوالے سے سرفراز احمد نے کہا کہ انھوں نے ڈومیسٹک اور پی ایس ایل میں اچھی کارکردگی دکھائی اور ان کی ٹیم میں جگہ بنتی ہے۔