Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

بال ٹیمرپنگ اسکینڈل میں پابندی کا شکار آسٹریلوی کھلاڑی اسٹیو اسمتھ اور ڈیوڈ وارنر نے دبئی میں ٹیم کو جوائن کر لیا ہے۔ دونوں کھلاڑیوں نے پابندی لگنے کے بعد سے پہلی مرتبہ آسٹریلوی ٹیم کی میٹنگ میں حصہ لیا جہاں ان کا گلے لگا کر گرمجوشی سے استقبال کیا گیا۔ دونوں کھلاڑیوں کو کوچ جسٹن لینگر نے ٹیم میٹنگ میں مدعو کیا تھا۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈیوڈ وارنر نے کہا کہ ہمیں بہت اچھے انداز می‌ خوش آمدید کیا گیا اور ہم اس موقع پر کھلاڑیوں کے شکر گزار ہیں۔
انھوں نے کہا کہ ٹیم نے بھارت کے خلاف زبردست پرفارمنس دکھائی اور امید ہے کہ پاکستان کے خلاف بھی سیریز جیتیں گے۔ اسٹیو اسمتھ نے کہا کہ سوچا نہیں تھا کہ بال ٹیمرپنگ واقعے کے بعد ٹیم میں ایسا استقبال ہو گا۔ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پانچ ون ڈے میچز پر مشتمل سیریز 22 مارچ سے شروع ہو گی۔