Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

آئی سی سی نے سری لنکا اور جنوبی افریقہ کے درمیان ہونے والی ون ڈے سیریز کے بعد نئی پلئیرز رینکنگز جاری کر دی ہیں۔ کوئنٹن ڈی کوک دنیا کے چوتھے بہترین بیٹسمین بن گئے۔ کوئنٹن ڈی کوک نے سری لنکا کے خلاف سیریز میں ایک سنچری اور تین نصف سنچریوں کی مدد سے 353 رنز اسکور کیے اور نئی رینکنگز میں چار درجے ترقی کرتے ہوئے چوتھی پوزیشن سنبھالی۔
بیٹسمینوں کی رینکنگز میں ویرات کوہلی کی پہلی، روہت شرما کی دوسری اور روس ٹیلر کی تیسری پوزیشن ہے۔ پاکستان کے بابر اعظم کی چھٹی پوزیشن ہے جبکہ فخر زمان ایک درجے ترقی کے بعد آٹھویں نمبر پر آ گئے۔
امام الحق نے بھی ایک درجے ترقی کر کے 15ویں پوزیشن سنبھال لی۔ بولرز کی رینکنگز میں جسپریت بمراہ پہلی، ٹرینٹ بولٹ دوسری اور راشد خان تیسری پوزیشن پر فائز ہیں۔ ٹاپ ٹین بولرز میں کوئی پاکستانی بولر شامل نہیں جبکہ حسن علی کا 13واں نمبر ہے۔