Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے چیف ایگزیکٹو ڈیوڈ رچرڈسن کا کہنا ہے کہ بھارت نے رکن ملک ہونے کی حیثیت سے ورلڈکپ کھیلنے کا معاہدہ کر رکھا ہے، اگر بھارت نے پاکستان سے کھیلنے سے انکار نہیں کیا تو اسے پوائنٹس سے محروم ہونا پڑے گا اور اس وقت تک تمام ٹیمیں ورلڈکپ میں شرکت پر متفق ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ آئی سی سی نے بھارتی ٹیم کو فوجی ٹوپیاں پہننے کی اجازت خیرات کے لیے دی تھی اس کا کوئی سیاسی مقصد نہیں تھا۔
آئی سی سی چیف ایگزیکٹیو نے کہا کہ پاکستان سپر لیگ کے میچوں کا کامیاب انعقاد پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ کی بحالی کی جانب درست قدم ہے، ایک وقت تھا جب پاکستان دنیا کا خطرناک ملک تھا اور کھلاڑی یہاں آنے سے گھبراتے تھے لیکن اب غیرملکی کھلاڑیوں کا بڑی تعداد میں آنا اس جانب اشارہ ہے کہ پاکستان میں جلد انٹرنیشنل کرکٹ واپس آ سکتی ہے۔
ڈیوڈ رچرڈسن نے مزید کہا کہ پاکستان نے سیکیورٹی اقدامات سے اس تاثر کو بہتر کرنے کیلئے کام کیا ہے اور سیکیورٹی ایڈوائزرز نے غیرملکی کھلاڑیوں کے اعتماد میں اضافہ کیا، پاکستانی کوششیں پوری دنیا کیلئے مثال ہیں۔ انھوں نے کہا کہ میں نے چیف ایگزیکٹیو کی حیثیت سے پاکستان میں کرکٹ کی بحالی کیلئے جو کام کیا ہے، امید ہے کہ بھارت سے آنے والے نئے چیف ایگزیکٹیو بھی غیر جانبدار رہیں گے۔