Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

پی ایس ایل فور کے فائنل میں شین واٹسن اپنی جارحانہ بیٹنگ کے جوہر دکھانے میں ناکام رہے۔ شین واٹسن نے 6 گیندوں پر صرف 7 رنز بنائے تھے جس کے بعد عمر امین نے شاندار فیلڈنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے انھیں رن آؤٹ کر دیا۔ اس موقع پر جشن مناتے ہوئے امام الحق کو شین واٹسن سے الفاظ کا تبادلہ کرتے ہوئے دیکھا گیا۔
امام الحق نے شین واٹسن کو پویلین کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ "واپس پویلین چلے جاؤ"۔ امام الحق کے اس رویے کے بعد شین واٹسن کافی غصے میں نظر آئے اور انہوں نے میدان میں موجود امپائر کو امام الحق کی شکایت بھی کی۔
امام الحق کے اس رویے پر پاکستانی شائقین کرکٹ نے بھی سوشل میڈیا پر امام الحق کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ شائقین کا کہنا تھا کہ واٹسن بہت سینیئر کھلاڑی ہیں اور ان کے ساتھ امام الحق کا اس قسم کا رویہ ناقابلِ برداشت ہے۔