کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے فاسٹ بولر محمد حسنین نے پی ایس ایل فور کے فائنل میں شاندار بولنگ کر کے ثابت کر دیا کہ وہ پی ایس ایل فور کی بہترین دریافت ہیں۔ انھوں نے عمدہ بولنگ کرتے ہوئے اپنے 4 اوورز میں تین وکٹ حاصل کیں اور پشاور زلمی کو ایک بڑا ٹوٹل بنانے سے روکا۔ امام الحق، عمر امین اور کیرون پورے ایونٹ میں زبردست بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے آ رہے تھے لیکن تینوں کھلاڑی محمد حسنین کا شکار بنے۔
ان کے علاوہ ڈوین براوو نے دو وکٹیں حاصل کیں جبکہ محمد نواز اور فواد احمد کے حصے میں ایک، ایک وکٹ آئی۔ محمد حسنین نے پورے سیزن میں عمدہ بولنگ کا مظاہرہ کیا اور 7 میچز میں 12 وکٹیں حاصل کیں۔ محمد حسنین شاندار بولنگ کی بدولت فائنل میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔ انہوں نے کہا کہ کپتان سرفراز احمد اور عبدالرزاق نے بہت مدد کی اور آسٹریلیا کے خلاف موقع ملنے پر اچھی کارکردگی دکھاؤں گا۔