Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

پی سی بی ڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ ذاکر خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا پی ایس ایل فور کے 8 میچز پاکستان میں اتنے شاندار انداز میں ہونا پاکستان کرکٹ کے لیے بہت بڑی کامیابی ہے، اب انٹرنیشنل کرکٹ کو پاکستان میں واپس لانے کا وقت آ گیا ہے اور ہماری ترجیح اب یہی ہے کہ انٹرنیشنل کرکٹ پاکستان لائیں۔
انہوں نے کہا کوشش تھی کہ آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے سیریز کے کچھ میچز پاکستان میں ہوتے لیکن کچھ وجوہات کی وجہ سے یہ ممکن نہیں ہو سکا۔
ذاکر خان نے مزید بتایا کہ بنگلہ دیش اور آسٹریلیا کے سیکیورٹی ماہرین کو مطمئن کیا ہے جبکہ سری لنکا کو بھی مطمئن کرنے میں کامیاب ہو جائیں گے تاہم اب کسی نے پاکستان آنے سے انکار کیا تو وجہ ضرور پوچھیں گے۔ ان کا کہنا تھا عمران خان نے اعلان کیا ہے کہ اگلی پوری پی ایس ایل پاکستان میں کرائیں گے اور ہمارا اگلا ہدف یہی ہے۔