Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

پی ایس ایل فور کے فائنل میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پشاور زلمی کو شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔ میچ کے بعد ڈیرن سیمی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہماری ٹیم آج بڑا ہدف نہ دے سکی جو کہ شکست کی وجہ بنا تاہم مجھے فخر ہے کہ ہماری ٹیم نے پورے ٹورنامنٹ میں شاندار پرفارمنس دکھائی اور مسلسل تیسری مرتبہ پی ایس ایل کے فائنل میں جگہ بنائی۔
دوسری جانب پی ایس ایل فور کے فاتح کپتان سرفراز احمد نے کہا کہ چار سال کی محنت کے بعد ہماری ٹیم کو یہ کامیابی ملی جس پر ہم بہت زیادہ خوش ہیں۔
انہوں نے کہا کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی کامیابی میں ٹیم کے ہر کھلاڑی کا کردار رہا خاص طور پر شین واٹسن کا جنہوں نے تمام میچوں میں شاندار کارکردگی دکھائی جبکہ احمد شہزاد نے بھی آخری پانچ میچوں میں زبردست بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور ٹیم کے لیے بہت اہم کھلاڑی ثابت ہوئے۔ سرفراز احمد نے کہا کہ انشاءاللہ ورلڈکپ میں بھی اسی طرح کامیابی حاصل کرنے کی پوری کوشش کریں گے۔