پاکستان سپر لیگ کے چوتھے ایڈیشن میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے فتح کا تاج پہنا جبکہ پشاور زلمی کو فائنل میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی اس شکست پر دلبرداشتہ ہو گئے اور افسردہ نظر آئے۔ میچ کے بعد ایوارڈز تقریب کے موقع پر ڈیرن سیمی گراؤنڈ میں بیٹھے رہے اور ان کے ہم وطن سر ویو رچرڈز نے ڈیرن سیمی کو تسلی دی۔ اس وقت ان کی ٹیم کا کوئی کھلاڑی ان کے ساتھ موجود نہیں تھا۔
ڈیرن سیمی کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے اور شائقین بھی ان کا حوصلہ بڑھاتے نظر آ رہے ہیں۔ ڈیرن سیمی گزشتہ تین سیزن سے پشاور زلمی کی ٹیم میں کپتانی کے فرائض انجام دے رہے ہیں اور تینوں میں اپنی ٹیم کو فائنل میں پہنچایا۔ انہیں ایک مرتبہ پی ایس ایل کا فائنل جیت کر چیمپئن بننے کا اعزاز بھی حاصل ہے۔