Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

پاکستان سپر لیگ جیتنے والی ٹیم کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد نے ٹویٹر پر اپنا پیغام جاری کیا جس میں انھوں نے کہا کہ میں اپنی ٹیم کی جیت کو پاکستان کی عوام خاص طور پر بلوچستان کی عوام کے نام کرتا ہوں۔ سرفراز احمد نے پی ایس ایل فائنل جیتنے کا سہرا سب کو پہناتے ہوئے کہا کہ ہمارے مینٹور سر ویو رچرڈز، ہماری پوری ٹیم، ندیم عمر، معین خان، اعظم خان اور نبیل ہاشمی کے بغیر یہ کامیابی ممکن نہیں تھی۔
اس موقع پر انھوں نے پاکستان کرکٹ بورڈ، سندھ حکومت، سیکیورٹی فورسز اور غیرملکی کھلاڑیوں کے لیے بھی تعارفی کلمات کہے۔ اس کے علاوہ سرفراز احمد نے کراچی کی عوام کی بھی تعریف کی اور کہا کہ ان کی بدولت ہی پی ایس ایل کا کامیاب انعقاد ممکن ہوا ہے۔