پاکستان سپر لیگ کے کامیاب انعقاد کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ اور سیکیورٹی فورسز کو مبارکباد دینے کا سلسلہ جاری ہے۔ وزیراعظم پاکستان عمران خان نے بھی سوشل میڈیا پر اپنا خصوصی پیغام جاری کیا جس میں انہوں نے کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ، تمام منتظمین اور سیکیورٹی فورسز مبارکباد کے مستحق ہیں جن کی کاوشوں سے اتنا بڑا ایونٹ منعقد کیا جا سکا۔
وزیراعظم عمران خان نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم، مینیجرز اور خصوصی طور پر اپنے دوست ویو رچرڈز کو شاندار کامیابی پر مبارکباد پیش کی۔
وزیراعظم نے ایک مرتبہ پھر اس عزم کو دہرایا کہ انشاءاللہ اگلی پوری پی ایس ایل پاکستان میں ہی کرائی جائے گی۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کے سینیئر کھلاڑی محمد حفیظ نے عمران خان کو جواب میں کہا کہ شائقین کرکٹ اور پاکستان کے لے یہ بہت بڑی خبر ہے اور انھوں نے ساتھ ساتھ وزیراعظم کا بھی شکریہ ادا کیا۔