Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

پی ایس ایل فور کے فائنل میں پشاور زلمی کے اوپننگ بیٹسمین امام الحق اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے شین واٹسن کے درمیان تلخ کلامی ہوئی تھی۔ شین واٹسن سے الجھنے پر کرکٹ شائقین اور سوشل میڈیا صارفین نے بھی امام الحق پر شدید تنقید کی لیکن اب امام الحق نے شائقین کی تنقید کے بعد سابق آسٹریلوی آل راؤنڈر سے معافی مانگ لی۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر امام الحق نے لکھا کہ فائنل میں میرے اور شین واٹسن کے درمیان جو واقعہ پیش آیا وہ محض ماحول کی گرما گرمی کے باعث ہوا۔ انہوں نے اپنے الفاظ کو غیرمناسب مانتے ہوئے شین واٹسن سے معذرت کی۔
اس کے علاوہ امام الحق نے کہا کہ یہ پاکستان کے لیے ایک شاندار دن تھا، اسے انجوئے کریں۔ انھوں نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو پی ایس ایل فور کا ٹائٹل جیتنے پر انھیں مبارکباد بھی دی۔