لاہور قلندرز کی ٹیم گزشتہ تین سیزن کی طرح پاکستان سپر لیگ کے چوتھے ایڈیشن میں بھی پلے آف مرحلے میں رسائی حاصل نہ کر سکی اور ٹورنامنٹ میں پوائنٹس ٹیبل میں آخری نمبر پر رہی۔ لاہور قلندرز کی ٹیم بدقسمت بھی رہی کیونکہ ان کے کئی کھلاڑی ٹورنامنٹ کے درمیان ہی انجری کا شکار ہو گئے اور ان کی ناقص کارکردگی کی وجہ ٹیم میں بہت زیادہ تبدیلیاں کرنا بنیں۔ لاہور قلندرز کی ٹیم نے دوسری ٹیموں کے مقابلے اپنی ٹیم میں سب سے زیادہ تبدیلیاں کیں۔ انہوں نے 26 کھلاڑیوں کو پی ایس ایل فور میں آزمایا۔ سب سے کم تبدیلیاں کراچی کنگز کی ٹیم نے کی جنہوں نے 17 کھلاڑیوں کو پورے سیزن میں موقع دیا جبکہ فاتح ٹیم کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے 18 کھلاڑیوں کو ٹیم میں کھیلایا اور پشاور زلمی کی جانب سے 19 کھلاڑیوں نے پی ایس ایل فور میں ٹیم کی نمائندگی کی۔ ملتان سلتانز نے 20 جبکہ آسلام آباد یونائیٹڈ نے 21 کھلاڑیوں کو موقع دیا۔