Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

پی ایس ایل سیزن فور کی فاتح کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم بلوچستان کا دورہ کرے گی۔ وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال کی دعوت پر فاتح ٹیم اسی ہفتہ بلوچستان جائے گی۔ وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال نے پی ایس ایل کی چیمپئن ٹیم کو بلوچستان آنے کی دعوت دی ہے جس کو قبول کرتے ہوئے فرنچائز مالک ندیم عمر نے کہا کہ یہ جیت پاکستان اور بلوچستان کی عوام کی جیت ہے۔
انہوں نے کہا کہ فاتح ٹیم کے اعزاز میں شاندار تقریب کا انعقاد کیا جائے گا اور ٹیم ٹرافی کے ہمراہ وزیراعلیٰ بلوچستان سے ملاقات کرے گی۔
مینجر اعظم خان کا کہنا ہے کہ اسی ہفتے ٹیم بلوچستان کا دورہ کرے گی جس میں اسکواڈ میں موجود پاکستانی کھلاڑی شامل ہوں گے۔ ندیم عمر کے علاوہ پی ایس ایل کا فائنل جیتنے کے بعد کوئٹہ گلیڈی یٹرز کے کپتان سرفراز احمد نے بھی اپنی ٹیم کی فتح بلوچستان کی عوام کے نام کی تھی۔