Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کوچ باب وولمر کو دنیا سے گزرے 12 برس بیت گئے۔ انگلینڈ سے تعلق رکھنے والے باب وولمر کا شمار دنیائے کرکٹ کے کامیاب ترین کوچز میں کیا جاتا تھا۔ 17 مارچ 2007 کو ویسٹ انڈیز میں ہونے والے ورلڈکپ میں پاکستان کو انتہائی کمزور تصور کی جانے والی آئرلینڈ کی ٹیم سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا جس پر نہ صرف پاکستانی شائقین حیران تھے بلکہ پاکستان کی اس شکست کو بڑا اپ سیٹ قرار دیا گیا تھا۔
اس میچ کے اگلے ہی روز پاکستانی کوچ باب وولمر ہوٹل کے کمرے میں مردہ حالت میں پائے گئے تھے۔ ان کی موت پر شکوک و شہبات ظاہر کئے گئے تاہم جمیکا پولیس کی جانب سے ان کی موت کو فطری قرار دے دیا گیا تھا۔ باب وولمر کو سال 2004 میں پاکستانی ٹیم کا کوچ مقرر کیا گیا تھا اور وہ تین سال تک پاکستان ٹیم کے کوچ رہے۔