Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

چیئرمین پی سی بی احسان مانی نے بھارت کا چہرہ بے نقاب کر دیا۔ کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ بھارتی کمپنی نے آخری وقت میں پی ایس ایل سے دستبرداری کا اعلان کیا، افسوس کی بات یہ ہے کہ اس میں بھارت کی سیاست ملوث ہوئی اور ان کے پریشر سے اس کمپنی نے یہ قدم اٹھا۔ احسان مانی نے کہا کہ ہم نے اس معاملے کو پروفیشنلی طور پر دیکھا اور نقصان سے بچنے کی کوشش کی۔
احسان مانی نے کہا کہ کمپنی سمجھ رہی تھی کہ ان کی دستبرداری کے بعد سب کچھ ختم ہو جائے گا مگر ہم نے ایسا نہیں ہونے دیا۔ انھوں نے بتایا کہ کمپنی نے کہا کہ پاکستان کو چھوڑیں سارے میچز یو اے ای میں کرائیں لیکن ہم نے اس سے انکار کر دیا پھر انھوں نے پاکستان میں صرف پانچ میچز کی بات کی ہم نے وہ بھی نہیں مانی۔ احسان مانی نے مزید کہا کہ اب ہم پی ایس ایل سے فارغ ہو گئے ہیں اور دیکھیں گے ان کے خلاف کیا ایکشن لیا جا سکتا ہے۔