Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

وزیراعظم عمران خان نے پی ایس ایل فائیو پاکستان میں کرانے کا اعلان کیا تو سوالات اٹھنا شروع ہوئے کہ 34 میچز کا انعقاد کن اسٹیڈیمز میں ہو گا۔ چیئرمین پی سی بی احسان مانی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے صورتحال واضح کر دی۔ چیئرمین پی سی بی احسان مانی نے کہا کہ آٹھ، دس سال سے انٹرنیشنل کرکٹ نہ ہونے سے اسٹیڈیمز کی صورت حال خراب ہے۔
انھوں نے کہا کہ اب پی ایس ایل کے میچز پاکستان میں کرانے ہیں تو ان اسٹیڈیمز کی تزئین و آرائش کرنا ہو گی، راولپنڈی کے اسٹیڈیم میں ترقیاتی کام جاری ہے جو جون تک مکمل ہو سکتا ہے اور ملتان کے اسٹیڈیم کو بھی پی ایس ایل کے پانچویں ایڈیشن کے لیے تیار کیا جائے گا۔ احسان مانی نے بتایا کہ ہر اسٹیڈیم میں سات سے آٹھ میچز منعقد کرائے جا سکتے ہیں۔