Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے تشکیل دیے گئے پینل نے پی ایس ایل فور کے بہترین کھلاڑیوں پر مشتمل 12 رکنی ٹیم منتخب کر لی جس کا کپتان اے بی ڈویلیئرز کو منتخب کیا گیا ہے۔ مدثر نذر، رمیز راجہ اور ڈینی موریسن پر مشتمل تین رکنی پینل نے کھلاڑیوں کا اُن کی پرفارمنس کی بنیاد پر انتخاب کیا اور ایک 12 رکنی ٹیم تشکیل دی جس میں 4 غیرملکی کھلاڑیوں سمیت ایمرجنگ کھلاڑی بھی شامل ہیں۔
12 رکنی ٹیم میں شین واٹسن، کامران اکمل (وکٹ کیپر)، بابر اعظم، اے بی ڈویلیئرز (کپتان)، کولن انگرام، آصف علی، کیرون پولارڈ، فہیم اشرف، وہاب ریاض، حسن علی اور عمر خان شامل ہیں جبکہ لاہور قلندرز کے سندیپ لمیچنے کو 12ویں کھلاڑی کی حیثیت سے ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔
لاہور قلندرز کی ٹیم ایونٹ میں آخری نمبر پر آئی لیکن ٹیم کے اہم کھلاڑی اے بی ڈویلیئرز نے 7 میچز میں 54.5 کی اوسط اور 129 کے اسٹرائیک ریٹ سے 218 رنز بنائے۔ اس پرفارمنس پر انہیں پی ایس ایل کی ٹیم کا کپتان مقرر کیا گیا۔