کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد نے جہاں پاکستان سپر لیگ کا ٹائٹل جیت کر بلوچستان کے عوام کے دل جیتے وہیں انھوں نے نیشنل اسٹیڈیم کے گراؤنڈ اسٹاف کا بھی دل جیت لیا۔ کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سرفراز احمد نے کہا کہ گراؤنڈ اسٹاف نے میچز کے انعقاد اور اسے کامیاب بنانے میں انتھک محنت کی۔ انھوں نے اپنی میچ فیس گراؤنڈ اسٹاف کو دس، دس ہزار روپے انعام دینے اعلان کیا۔ سرفراز احمد نے کہا کہ ہوم گراؤنڈ پر پی ایس ایل جیتنے کا بہت مزہ آیا، پی ایس ایل کے کامیاب انعقاد میں سیکیورٹی فورسز، پولیس اور رینجرز کے کردار کی بھی تعریف کرنی چاہیے۔ سرفراز احمد ویسٹ انڈیز کے خلاف کراچی میں کھیلی گئی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں بھی یہ احسن اقدام کر چکے ہیں۔