Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

اسلام آباد یونائیٹڈ کو پی ایس ایل فور میں اسپرٹ آف کرکٹ ایوارڈ سے نوازا گیا۔ اسلام آباد کی ٹیم نے یہ ایوارڈ آصف علی کے نام کر دیا جو اپنی بیٹی کی طبیعت خراب ہونے کے باوجود پی ایس ایل کھیلتے رہے۔ اسلام آباد یونائیٹڈ کے بیٹسمین آصف علی نے اس اقدام پر اپنی ٹیم کے ہر فرد کا شکریہ ادا کیا اور ٹرافی کے ساتھ تصویر ٹویٹر پر شئیر کی۔
آصف علی نے کہا کہ ان کی بیٹی کو پیار کرنے والوں اور دعا دینے والوں کو شکریہ ادا کرتا ہوں، سب سے درخواست کرتا ہوں کہ میری بیٹی کے لیے دعا جاری رکھیں۔ آصف علی کی بیٹی کینسر کے مرض میں مبتلا ہے۔
اسلام آباد یونائیٹڈ کے کوچ ڈین جونز نے پشاور زلمی کے خلاف ایلیمنیٹر میچ میں شکست کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہم آصف علی کے لیے آج جیتنا چاہتے تھے مگر ایسا نہ کر سکے۔ آصف علی کی بیٹی کی طبعیت کے بارے میں بتاتے ہوئے ڈین جونز رو پڑے تھے اور پریس کانفرنس چھوڑ کر چلے گئے تھے۔