Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

راولپنڈی ایکسپریس شعیب اختر نے اپنی تیزترین گیند (161.3) کے پیچھے کی کہانی سناتے ہوئے کہا کہ لوگ کہتے تھے یہ ایلن ڈونلڈ سے زیادہ تیز بولنگ نہیں کر سکتا، ڈریسنگ روم میں باتیں ہوتی تھیں کہ شارجہ میں آؤٹ کر کے دکھاؤ اور میں نے اپنی صلاحیتوں کو اس میدان میں منوایا۔ انھوں نے بتایا کہ 2003 ورلڈکپ تک میں 98 یا 99 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے بولنگ کر رہا تھا۔
شعیب اختر نے کہا کہ اس وقت تک بریٹ لی آ چکے تھے، شان ٹیٹ آنے والے تھے اور باقی تیز بولر بھی آنے والے تھے، میں نے اسی وقت سوچ لیا تھا اس ورلڈکپ میں تیز گیند کر کے ریکارڈ قائم کر دوں گا۔
انھوں نے مزید بتایا کہ انگلینڈ کے خلاف میچ کھیلتے ہوئے میں نے ڈریسنگ روم میں اشارہ کر دیا تھا کہ اب میں تیزترین گیند کرنے لگا ہوں اور اوور کی آخری گیند 161.3 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار کرائی جس پر ایک رن بنا۔