Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

افغانستان نے اپنا دوسرا ٹیسٹ میچ کھیلتے ہوئے طویل فارمیٹ کی کرکٹ میں پہلی فتح حاصل کر لی۔ افغانستان نے پہلا ٹیسٹ میچ بھارت کے خلاف کھیلا تھا جس میں انھیں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا لیکن آئرلینڈ کے خلاف افغان ٹیم نے کامیابی اپنے نام کی۔ یہ آئرلینڈ ٹیسٹ کرکٹ میں مسلسل دوسری شکست تھی۔ اس سے قبل آئرش ٹیم کو پہلے ٹیسٹ میچ میں پاکستان نے شکست سے دوچار کیا تھا۔
افغانستان اور آئرلینڈ کے درمیان کھیلے گئے واحد ٹیسٹ میچ میں افغان ٹیم کو 7 وکٹوں سے کامیابی ملی۔ پہلی اننگز میں آئرلینڈ 172 رنز پر ڈھیر ہوئی تو جواب میں افغانستان نے 314 رنز اسکور کر دیئے۔
دوسری اننگز میں آئرش ٹیم نے 288 رنز بنائے اور افغانستان کو 147 رنز کا ہدف ملا جو انھوں نے تین وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ رحمت شاہ کو دونون اننگز میں نصف سنچری اسکور کرنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔