پاکستان سپر لیگ کے چوتھے ایڈیشن میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی فتح کی اہم وجہ ان کے تمام غیرملکی کھلاڑیوں کا پاکستان آنا تھا جس میں شین واٹسن بھی شامل تھے۔ فائنل میچ میں شین واٹسن بڑی اننگز تو نہ کھیل سکے لیکن وہ پی ایس ایل فور کے ٹاپ اسکور رہے اور کوئٹہ کو فائنل تک پہنچانے میں انھوں نے اہم کردار ادا کیا۔
شین واٹسن نے واپس وطن لوٹتے ہوئے کہا کہ میں اپنی ٹیم کے کھلاڑیوں سے الوداعی ملاقات کر رہا ہوں اور میں نے پانچ ہفتے بھرپور کرکٹ انجوائے کی۔ انھوں نے کہا کہ ان سب میں کراچی کی یادیں ہمیشہ سب سے اوپر رہیں گی اور ٹائٹل جیت کر ٹورنامنٹ ختم کرنے پر خوشی ہے۔
جواب میں سرفراز احمد نے شین واٹسن کو "وٹو بھائی" کہہ کر پکارا اور شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان آنے کا بہت شکریہ اور آپ کے ساتھ کھیل بہت اچھا لگا۔