Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی پاکستانیوں کے لیے ہیرو کے طور پر ابھر کر سامنے آئے ہیں۔ پاکستان کرکٹ کے مشکل حالات میں جس طرح وہ بار بار پاکستان آئے اور ملک میں کرکٹ بحالی کے لیے جو کردار ادا کیا وہ قابل تعریف ہے۔ پاکستان سپر لیگ کا پہلا میچ قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا گیا جو کہ پی ایس ایل ٹو کا فائنل تھا اور اس میں پشاور زلمی نے سرفراز الیون کے خلاف کامیابی حاصل کی تھی۔
پی ایس ایل فور کے فائنل میں ایک مرتبہ پھر دونوں ٹیمیں آمنے سامنے ہوئیں۔ اس دفعہ کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے فتح اپنے نام کی۔ پاکستان سے روانگی کے موقع پر ڈیرن سیمی نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں واپس آؤں گا، آپ کی محبت اور سپورٹ کا بہت شکریہ۔ انھوں نے کہا کہ کراچی کا کراؤڈ بہت پرجوش تھا اور یہ کرکٹ کھیلنے کے لیے بہترین جگہ ہے۔