Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

پاکستان سپر لیگ کے چوتھے ایڈیشن کے فائنل کے میں شین واٹسن رن آؤٹ ہوئے تو امام الحق اور ان کے درمیان تلخ کلامی ہوئی جس پر شائقین کرکٹ کو غصہ چڑھ گیا اور امام الحق کو خوب تنقید کا نشانہ بنایا۔ بگڑتے معاملے کو ٹھنڈا کرنے کے لیے امام الحق نے ٹویٹر پر شین واٹسن سے معافی مانگی اور کہا کہ میں ان کیجانب بولے گئے نامناسب الفاظ کو نظرانداز کر سکتا تھا۔
اس معافی کے باوجود شائقین کا غصہ ٹھنڈا نہیں ہوا اور انھیں لمبے لمبے لیکچز دینا شروع کر دیئے جبکہ کئی سوشل میڈیا صارفین انھیں "پرچی، پرچی" کا طعنہ دیتے رہے۔ کچھ لوگوں نے امام الحق پر پابندی لگانے کا مطالبہ بھی کیا اور کچھ نے امام الحق کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ یہ سب کھیل کا حصہ ہے اور یہ باتیں صرف میدان کے اندر ہی رہنی چاہیئں۔