انڈین پریمیر لیگ بارہواں ایڈیشن 23 مارچ سے شروع ہو گا جس میں کئی کھلاڑی سب کی توجہ کا مرکز ہوں گے اور کئی بھارتی کرکٹرز کے پاس اپنا کیریئر بنانے کا موقع ہو گا۔ شبمن گل بھارت کے ابھرتے ہوئے باصلاحیت بیٹسمین ہیں اور کولکتہ نائٹ رائڈرز نے انھیں 1.8 کروڑ روپے میں خریدا، ان پر اس سیزن سب کی نگاہ ہو گی۔
دنیا بھر کی ٹی ٹوئنٹی لیگز میں دھوم مچانے والے نیپال کے سندیپ لمیچنے پر بھی سب کی نظر ہو گی کہ وہ آئی پی ایل میں دہلی کیپیٹلز کی تقدیر بدل سکیں گے یا نہیں۔
انگلینڈ کے ابھرتے ہوئے آل راؤنڈ سیم کرن بھی سب کی توجہ کا مرکز ہوں گے، انھیں کنگز الیون پنجاب نے 7.2 کروڑ روپے میں اپنی ٹیم میں شامل کیا۔ لیگ اسپینر ماینک مرکنڈے اور وجے شنکر بھی سب کی نگاہوں کا مرکز ہوں گے۔