Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

متحدہ عرب امارات اور پھر پاکستان میں پی ایس ایل کے کامیاب انعقاد کے بعد اب پشاور زلمی کی گلوبل زلمی لیگ دھوم مچانے کو تیار ہے۔ 21 مارچ سے پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں شروع ہونے والی گلوبل زلمی لیگ کی تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ اسلام آباد میونسپل کارپوریشن کے تعاون سے اسلام آباد کے گراؤنڈز میں دنیا بھر سے آنے والی 16 ٹیمیں ان ایکشن ہوں گی جس سلسلے میں غیرملکی ٹیموں کی آمد بھی شروع ہو چکی ہے۔
پشاور زلمی کے چیرمین جاوید آفریدی کا کہنا ہے کہ گلوبل زلمی لیگ پشاور زلمی کے لیے اہم ایونٹ ہے جو دنیا بھر میں پشاور زلمی کے فین کلب اور مقبولیت کا ثبوت ہے، پاکستان آنے والی تمام ٹیموں کو خوش آمدید کہتا ہوں اور بھرپور تعاون کرنے پر میونسپل کارپوریشن اسلام آباد کا شکرگزار ہوں۔
گلوبل زلمی لیگ میں الریاض زلمی، شاؤژنگ زلمی، انچیون زلمی، وینکوور زلمی، ویانا زلمی، بون زلمی، کابل زلمی، پیرس زلمی، وکٹوریہ زلمی، مانامہ زلمی، اسٹیٹس زلمی، جوہانسبرگ زلمی، لندن زلمی، دبئی زلمی اور گلاسگو زلمی کی ٹیمیں شریک ہوں گی۔
ایونٹ کے اختتام پر بہترین کارکردگی دکھانے والی گلوبل زلمی الیون کا اعلان کیا جائیگا جو دنیا بھر کے کلبز کے ساتھ میچز کے لیے دورے کرے گی۔ ایونٹ کا پہلا میچ 21 مارچ کو الریاض زلمی اور شاؤژنگ زلمی کے درمیان کھیلا جائیگا۔ ایونٹ کے تمام میچز یوٹیوب پر براہ راست نشر کیے جائیں گے۔