Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

کینگروز کے خلاف ایک روزہ سیریز کے لیے شاہینوں نے عرب کے صحراؤں میں ڈیرے ڈال لیے۔ 16 رکنی اسکواڈ کے کھلاڑی اپنے اپنے شہروں سے دبئی پہنچے۔ آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے سیریز میں شعیب ملک قومی ٹیم کی قیادت کریں گے جو پہلے ہی اپنی اہلیہ اور بیٹے کے ساتھ دبئی میں موجود ہیں اور آج ٹیم کو جوائن کر لیں گے۔
ورلڈکپ کے پیش نظر کپتان سرفراز احمد سمیت مستقل کرکٹ کھیلنے والے متعدد کھلاڑیوں کو آرام دیا گیا ہے۔ دوسری جانب آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیم بھی دبئی پہنچ چکی ہے۔
مہمان ٹیم کنڈیشنز سے ہم آہنگ ہونے کے لیے آئی سی سی کرکٹ اکیڈمی میں بھرپور تیاریاں کر رہی ہے۔ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پانچ ون ڈے میچز پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ جمعہ کو شارجہ میں کھیلا جائے گا۔