Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

پاکستان سپر لیگ کے بعد پاکستان ٹیم کا اگلا مشن آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے سیریز ہے۔ پاکستان اور آسٹریلیا 22 مارچ سے متحدہ عراب امارات میں ہونے والی سیریز میں ون ڈے میچز کی سنچری مکمل کر لیں گے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان اب تک اٹھانوے ایک روزہ میچز کھیلے گئے ہیں، 62 میں آسٹریلیا اور 32 میں پاکستان نے فتح سمیٹی۔
متحدہ عرب امارات میں بھی آسٹریلیا کا پلڑا پاکستان پر بھاری ہے۔ دونوں ٹیمیں متحدہ عرب امارات میں 14 مرتبہ آمنے سامنے ہوئیں، چھ میں پاکستان اور آٹھ میں آسٹریلیا نے کامیابی اپنے نام کی۔
یو اے ای میں 2014 میں کھیلی گئی سیریز میں آسٹریلیا نے 0-3 سے کامیابی حاصل کی تھی۔ دونوں ٹیمیں 2017 میں آخری مرتبہ آسٹریلیا میں ٹکرائیں اور کینگروز نے 1-4 سے سیریز اپنے نام کی تھی۔