Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

پاکستان کے ڈومیسٹک سیزن کا اہم ٹورنامنٹ پاکستان ون ڈے کپ 2 سے 12 اپریل تک راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔ ایونٹ میں پنجاب، بلوچستان، خیبر پختونخواہ، سندھ اور فیڈریل ایریاز کی ٹیمیں شریک ہوں گی۔ ذرائع کے مطابق ٹیموں میں کھلاڑیوں کے انتخاب کا مرحلہ مکمل ہو چکا ہے۔ شیڈول اور کھلاڑیوں کا باضابطہ اعلان ایک، دو روز میں کر دیا جائے گا۔
ایونٹ میں 20 سے زائد کرکٹرز کو آرام دیا جا رہا ہے ان میں آسٹریلیا کے خلاف سیریز کے منتخب کھلاڑیوں کے علاوہ مزید چھ کھلاڑی شامل ہیں۔
ٹورنامنٹ کے لیے انتظامات کا جائزہ لینے پی سی بی کے ایم ڈی وسیم خان اور ڈائریکٹر میڈیا سمیع الحسن برنی راولپنڈی جائیں گے۔ وسیم خان اور سمیع الحسن دو روز راولپنڈی میں قیام کے بعد شارجہ جائیں گے جہاں پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ون ڈے سیریز کے ابتدائی دو میچز دیکھیں گے۔