Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ میں ہونے والے مساجد پر حملوں میں بال بال بچی تھی۔ ہولناک دہشتگردی کے واقعہ کے پیش نظر نیوزی لینڈ اور بنگلہ دیش کے درمیان ہونے والا تیسرا ٹیسٹ میچ منسوخ کر دیا گیا تھا جس کے بعد 24 گھنٹوں کے اندر بنگلہ دیشی ٹیم کے وطن واپسی کے انتظامات کیے گئے۔ سانحہ کرائسٹ چرچ کی وجہ سے کھلاڑی اس وقت خوف کی کیفیت میں مبتلا ہیں اور ذہنی طور پر پرسکون نہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے کھلاڑیوں کے لیے ایک غیرملکی ماہر نفسیات کی خدمات حاصل کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس کا مقصد کھلاڑیوں کو خوف کی کیفیت سے نکالنا ہے تاکہ کرکٹرز کو معمول کی زندگی کی طرف واپس لایا جا سکے۔ بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے میڈیا سے بھی درخواست کی ہے کہ وہ کھلاڑیوں سے سانحہ کے حوالے سے بات چیت سے گریز کریں۔