Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

ٹیسٹ کرکٹ میں بھی جدت لانے کے لیے اقدامات کیے جانے لگے ہیں۔ رواں سال ہونے والی ایشیز سیریز میں انگلش اور آسٹریلوی کرکٹرز کے نام اور نمبر والی شرٹس پہننے پر غور شروع کر دیا گیا ہے۔ یہ تجویز میری لیبون کرکٹ کلب (ایم سی سی) کی کرکٹ کمیٹی کے اجلاس میں دی گئی۔ کثرت رائے سے منظور کی گئی تجویز پر حتمی فیصلہ آئی سی سی بورڈ اجلاس میں ہو گا۔
اگر تجویز کی منظوری دے دی گئی تو یہ پہلا موقع ہو گا کہ کھلاڑی ٹیسٹ کرکٹ میں نام اور نمبر والی شرٹ پہنیں گے۔ 142 سال پرانی ٹیسٹ کرکٹ تاریخ میں اب تک کھلاڑی سفید شرٹ پہن کر میدان میں اترتے ہیں۔
ایشیز سیریز کے پانچ ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا میچ یکم اگست سے شروع ہو گا اور یہ ٹیسٹ میچ آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ کا بھی پہلا میچ ہو گا۔ تجویز کے مطابق کھلاڑیوں کو 1 سے 99 تک کسی بھی نمبر کی شرٹ پہننے کا اختیار ہو گا۔