Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

افغانستان کرکٹ ٹیم نے اپنے دوسرے ٹیسٹ میچ میں 7 وکٹوں سے پہلی ٹیسٹ فتح حاصل کی۔ افغانستان اور آئرلینڈ کی ٹیموں کے درمیان واحد ٹیسٹ میچ کھیلا گیا جہاں افغانستان نے میچ کے چوتھے روز آئرلینڈ کو شکست دی۔ افغانستان کی پہلی ٹیسٹ فتح پر وزیراعظم پاکستان عمران خان نے بھی انہیں مبارکباد دی۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر وزیراعظم عمران خان نے افغانستان کو جیت پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ بین الاقوامی کرکٹ میں قدم رکھنے کے بعد تھوڑے ہی عرصے میں افغان کھلاڑیوں نے یہ زبردست کامیابی سمیٹی ہے۔
افغانستان کرکٹ ٹیم نے اب تک صرف دو ہی ٹیسٹ میچ کھیلے ہیں۔ پہلے ٹیسٹ میچ میں بھارت کے خلاف انہیں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ واضح رہے کہ افغانستان ٹیم سب سے کم عرصے میں پہلی ٹیسٹ فتح حاصل کرنے والی دنیا کی چوتھی ٹیم ہے۔