Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

آئی سی سی کی جاری کردہ نئی ٹیسٹ پلیئرز رینکنگز میں افغانستان اور آئرلینڈ کے کھلاڑیوں کی پوزیشنز میں بہتری آئی ہے۔ رحمت شاہ 88 درجے ترقی پا کر 89ویں پوزیشن حاصل کر لی۔ اصغر افغان کی 24، حشمت اللہ شاہدی کی 3، کیون اوبرائن کی 4، ٹم مورتگ کی 59 اور اینڈی بلبرائن کی رینکنگز میں 73 درجے بہتری ہوئی ہے۔ ویرات کوہلی پہلے نمبر پر براجمان ہیں۔
کین ویلیمسن دوسرے، چتیشور پجارا تیسرے اور اسٹیو اسمتھ چوتھے نمبر پر موجود ہیں۔ ٹاپ ٹین ٹیسٹ بیٹسمینوں میں کوئی بھی پاکستانی بیٹسمین شامل نہیں، بابر اعظم 18ویں نمبر پر موجود ہیں۔ بولرز میں راشد خان 50 درجے اڑان بھر کر 67ویں پر آ گئے ہیں۔ محمد عباس ایک درجہ تنزلی کے بعد نویں نمبر پر چلے گئے ہیں۔ پیٹ کمنز پہلے، جیمز اینڈرسن دوسرے اور کگیسو رباڈا تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔