پاکستان سپر لیگ میں پہلی مرتبہ پریزینٹر کے فرائض انجام دینے والی آسٹریلیا کی ایرین ہالینڈ نے پی ایس ایل ختم ہونے کے بعد کراچی کے سمندر کی سیر کی۔ انھوں نے زینب عباس کے ساتھ سیروتفریح کی تصویر ٹویٹر پر پوسٹ کی اور لکھا کہ کراچی پرامن شہر ہے۔ انھوں نے کہا کہ پی ایس ایل اپنے ساتھ یادیں لے کر ختم ہو چکا ہے۔
ایرین ہالینڈ نے پاکستان کرکٹ بورڈ اور پورے کمینٹری پینل کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اس سفر کو اپنی زندگی کا سب سے یادگار اور کبھی نہ بھولنے والا تجربہ قرار دیا۔ انھوں نے پاکستان کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی پرجوش اور بہت مہمان نواز ہوتے ہیں۔ یاد رہے کہ ایرین ہالینڈ مِس ورلڈ آسٹریلیا بھی رہ چکی ہیں۔