پاکستان کے مشہور گلوکار مرحوم جنید جمشید کی پی ایس ایل سے متعلق خواہش پوری ہو گئی ہے۔ مرحوم گلوکار نے 3 برس قبل خواہش کا اظہار کیا تھا کہ اپنے برانڈ کے 'لوگو' کو پاکستان کے میدانوں میں دیکھنا چاہتا ہوں۔ ان کی کمپنی جے ڈاٹ پاکستان سپر لیگ کے اسپانسرز میں شامل ہے اور یو اے ای میں ان کی کمپنی کے اشتہار گراؤنڈ میں نظر آئے۔
رواں برس پاکستان سپر لیگ کے 8 میچز کا پاکستان میں انعقاد ہوا اور ان میچز کے دوران جے ڈاٹ کا لوگو میدان میں پینٹ کیا گیا۔ جنید جمشید 7 دسمبر 2016 کو طیارے حادثے میں شہید ہو گئے تھے۔ گلوکاری سے شہرت حاصل کرنے والے جنید جمشید کا ملی نغمہ "دل دل پاکستان" پاکستان کے قومی ترانے کے بعد سب سے زیادہ پسند کیا جانے والا ملی نغمہ ہے۔