Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

پاکستان سپر لیگ کی سابق چیمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ کے مالک علی نقوی نے ٹویٹر پر اپنے پیغام میں لکھا کہ اسلام آباد یونائیٹڈ کے تمام کھلاڑیوں نے مشکل کی اس گھڑی میں آصف علی کا ساتھ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ ہم اپنے 'اسپرٹ آف کرکٹ' ایورڈ کی تمام رقم آصف علی کی بیٹی کے علاج کے لیے دے رہے ہیں اور ان کی بیٹی کے لیے دعاگو ہیں۔
اسلام آباد یونائیٹڈ کو 'اسپرٹ آف کرکٹ' ایوارڈ کے 20 ہزار ڈالرز ملے تھے۔ اسلام آباد یونائیٹڈ کے کوچ ڈین جونز پریس کانفرنس میں آصف علی کی بیٹی سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے آبدیدہ بھی ہو گئے تھے۔
آصف علی کی بیٹی کا علاج جاری ہے لیکن اس کی حالت تشویشناک ہے۔ آصف علی کا کہنا ہے کہ مشکل کی اس گھڑی میں ان کا ساتھ دینے والے ہر شخص کے وہ بےحد مشکور ہیں۔