Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

جنوبی افریقہ کے بہترین بیٹسمینوں میں سے ایک سمجھے جانے والے کوئنٹن ڈی کوک اپنی تعریف خود ہی کرنے لگے۔ اپنے ایک انٹرویو میں کوئنٹن ڈی کوک نے کہا کہ انھیں کسی اسکول یا کالج کی ضرورت نہیں کیونکہ ان کے پاس کرکٹ میں ماسٹر ڈگری ہے۔ انھوں نے کہا کہ لوگ ان کے بارے میں کیا سوچتے اور کیا کہتے ہیں مجھے اس کی پرواہ نہیں ہے اور میری تمام توجہ اپنی کرکٹ پر مرکوز ہے۔
وکٹ کیپر بیٹسمین کا کہنا تھا کہ وہ اپنی پرفارمنس کے ذریعے ٹیم کو میچز اور ٹورنامنٹس جیتنے میں مدد کرنا چاہتے ہیں۔ ڈی کوک نے کپتانی کے سوال پر کہا کہ یہ میرے لیے کوئی راکٹ سائنس نہیں ہے کیونکہ میں بولنگ اور فیلڈنگ میں تبدیلیوں کے حوالے سے اتنا زیادہ نہیں سوچتا۔ کوئنٹن ڈی کوک 40 ٹیسٹ، 106 ون ڈے اور 36 ٹی ٹوئنٹی میچز میں جنوبی افریقہ کی نمائندگی کر چکے ہیں۔