Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

پی ایس ایل فور میں دفاعی چیمپئن کے طور پر میدان میں اترنے والی اسلام آباد یونائیٹڈ کا سفر پلے آف مرحلے میں پہنچ کر ختم ہوا اور ان کی ایونٹ میں تیسری پوزیشن رہی۔ ٹیم کے کپتان محمد سمیع نے پشاور زلمی کے خلاف ہیٹ ٹرک بنائی جو پی ایس ایل فور کی واحد ہیٹ ٹرک تھی۔ اسلام آباد یونائیٹڈ کے بیٹسمین کیمرون ڈیلپورٹ نے پی ایس ایل کی تاریخ کی تیزترین سنچری اسکور کی۔
کیمرون ڈیلپورٹ نے تیزترین سنچری لاہور قلندرز کے خلاف 49 گیندوں پر اسکور کی تھی۔ اسلام آباد یونائیٹڈ کے جارح مزاج بیٹسمین آصف علی نے پی ایس ایل فور میں سب سے زیادہ 26 چھکے لگائے۔ پی ایس ایل کے اس ایڈیشن میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے 238 رنز اسکور کیے جو پی ایس ایل کی تاریخ کا سب سے بڑا ٹوٹل تھا جبکہ ٹیم نے اسپرٹ آف کرکٹ کا ایوارڈ بھی اپنے نام کیا۔