Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

پی ایس ایل فور کا میلہ ختم ہو چکا ہے لیکن پاکستان آ کر اس ایونٹ کو چار چاند لگانے والے غیرملکی کرکٹرز کے لیے تعریفی پیغامات آنے کا سلسلہ جاری ہے۔ ملتان سلطانز کے کپتان شعیب ملک نے ٹویٹر پر لکھا کہ شین واٹسن، ڈیرن سیمی، کولن انگرام اور کیرون پولارڈ سمیت تمام غیرملکی کرکٹرز کا پاکستان آنے پر شکریہ ادا کرتا ہوں۔ انھوں نے تمام غیرملکی اسٹاف کا بھی شکریہ ادا کیا۔
شعیب ملک نے مزید کہا کہ پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ واپس لانے کے لیے آپ لوگوں کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا کیونکہ پاکستان کی کرکٹ یہاں کے میدانوں کے آباد ہونے سے تعلق رکھتی ہے۔ ڈیرن سیمی نے انھیں جواب دیتا ہوئے لکھا کہ میں صرف اپنا کردار ادا کر رہا ہوں اور پاکستان کرکٹ کے لیے بہترین جگہ ہے کیونکہ یہاں کے لوگ اس کھیل کو لے کر دیوانے ہیں۔