ڈیرن سیمی نے پی ایس ایل فور کا فائنل ہارنے کے بعد ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں واپس آؤں گا، آپ سب کی محبت اور سپورٹ کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ اس کے جواب میں ان کے ہم وطن سابق کرکٹر سر ویو رچرڈز نے کہا کہ سیمی تم نے اور پشاور زلمی نے بہت اچھا کھیلا، اسی طرح محنت جاری رکھو، آپ لوگوں نے اس پی ایس ایل میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔
ڈیرن سیمی نے سر ویو رچرڈز کو جواب دیتے ہوئے تسلیم کیا کہ فائنل والے دن آپ کی ٹیم نے اچھا کھیلا، آپ اس ٹائٹل کے حقدار تھے۔ حوصلہ بڑھانے پر ڈیرن سیمی نے ان کا شکریہ بھی ادا کیا۔ یاد رہے کہ پی ایس ایل فور کا فائنل ہارنے کے بعد ڈیرن سیمی کی ایک ویڈیو منظرعام پر آئی تھی جس میں وہ دلبرداشتہ نظر آ رہے تھے اور ویو رچرڈز ان کو دلاسہ دے رہے تھے۔