Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

سابق بھارتی کرکٹر گوتم گمبھیر پاکستان سے نفرت میں اپنے ہوش و حواس کھو بیٹھے۔ سابق بھارتی اوپننگ بیٹسمین نے بھی انتہاپسند بھارتیوں والا روپ دھار لیا ہے۔ گوتم گمبھیر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگر بھارتی کرکٹ ٹیم رواں سال انگلینڈ میں ہونے والے ورلڈکپ میں پاکستان کے خلاف میچ کا بائیکاٹ کرتی ہے تو تمام لوگوں کو اس فیصلے کو سپورٹ کرنا چاہیے۔
انھوں نے کہا کہ اگر بھارت کو ورلڈکپ کے سیمی فائنل یا فائنل میں پاکستان کا سامنا کرنا پڑتا ہے تو پھر بھی بھارتی ٹیم کو یہ میچ نہیں کھیلنا چاہیے کیونکہ پلوامہ حملے میں ہلاک ہونے والے فوجیوں کی زندگیوں سے زیادہ کچھ اہم نہیں ہے۔ آئی سی سی چیف ایگزیکٹو ڈیوڈ رچرڈسن پہلے ہی واضح کر چکے ہیں کہ تمام بورڈز نے ایک دوسرے کے خلاف کھیلنے کے معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔